hen-leg-soup

مرغی کے پنجوں اور گردن کا سوپ

EjazNews

اشیا ءووزن:
مرغی کا ابلا گوشت ایک پیالی، مرغی کے پنجے صاف شدہ چار عدد، مرغی کی گردن چار عدد، کارن فلور ایک بڑا چمچہ، مکھن ایک بڑا چمچہ، لونگ ثابت تین عدد، کالی مرچ ثابت بارہ عدد، لہسن پسا ہوا ایک چائے کاچمچہ، ادرک پسا ہوا ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، پیاز پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، پانی ڈیڑھ کلو گرام، اجنیو موٹو آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:
مرغی کے پنجے اور گردنیں اچھی طرح صاف کر کے دھولیں۔ پانی میں ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ لونگ، کالی مرچ اور نمک ملا دیں۔ ہلکی آنچ پر خوب پکائیں ۔ جب پانی آدھا خشک ہو جائے تو سوپ کو چھان لیں۔
مکھن گرم کریں۔ کارن فلور بھون لیں، گوشت، لہسن ، ادرک ، پیاز، اجینوموٹو ملا دیں اور سوپ شامل کر کے 10منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ تیار ہے، کچی سبزیوں کے ساتھ پیش کریں۔
نوٹ: پنجے اور گردنیں نکال کر پھینک دیں۔ کیونکہ پکنے کے بعد ان کا سارا جوس سوپ میں منتقل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن ود پی نٹس اینڈ چلی
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں