altaf-hussain

الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم سے سیاسی پناہ مانگ لی

EjazNews

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر الطاف حسین کا ایک ویڈیو پیغام آیا ہے جس میں وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے پناہ کی درخواست کر رہے ہیں ۔ اپنی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو بھارت آنے کی اجازت اور سیاسی پناہ فراہم کریں تو میں اپنے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں آنے کو تیار ہوں کیونکہ میرے دادا وہاں دفن ہیں، میری دادی وہاں دفن ہیں اور میرے ہزاروں رشتے دار بھارت میں مدفون ہیں، میں ان کی قبروں پر جاکر فاتحہ کرنا چاہتا ہوں۔
اپنی تقریر میں الطاف حسین نے بھارتی حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ اگر انہیں سیاسی پناہ دی جاتی ہے تو وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ کسی سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔
یاد رہے اس ویڈیو کے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کا بھارتی میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو بھی زیرگردش تھا، جس میں وہ نہ صرف سیاسی پناہ کی بات کر رہے تھے بلکہ پاکستان مخالف باتیں کر رہے تھے۔الطاف حسین گزشتہ 27 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔
تاہم وہ برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے کیس میں اس وقت ضمانت پر ہیں، یہی نہیں بلکہ وہ برطانیہ میں 2 مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔ایک مرتبہ انہیں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا اور دوسری مرتبہ انہیں موجودہ کیس میں حراست میں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

اپنا تبصرہ بھیجیں