women-cricket-teem

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کچھ عرصہ کیلئے کرکٹ نہیں کھیلیں گی

EjazNews

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کچھ عرصے کیلئے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ میں شریک نہیں ہوں گی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ثناء میر نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ثناء میر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان رہی ہیں۔ ان کی کپتانی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے2010اور 2014میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔ 12 مئی 2019 کو ثنا میر نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ یہ ریکارڈ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے دوران اس وقت قائم کیا۔
آئی سی سی کی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق وہ ایک روز کرکٹرز میں آٹھویں نمبر ہیں۔
پی سی بی کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں ممکنہ طور پر شامل ہونے والی کھلاڑیوں کا 9 روزہ تربیتی کیمپ 21 نومبر سے 29 نومبر تک کراچی میں جاری رہے گا۔قومی ویمن ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا کے لیے روانہ ہو گی۔ سیریز کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔ سیریز نو دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حتمی اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈوڈول کے ذریعے گوگل کا بانو قدسیہ کو خراج تحسین

اپنا تبصرہ بھیجیں