goat-bons-soup

ہڈیوں کا صحت بخش سوپ

EjazNews

اشیا و وزن:
بکرے کی ہڈیاں اور گودے کی نلیاں پانچ سو گرام، گردن کا گوشت پچاس گرام، مٹر ابلے ہوئے ڈیڑھ کپ، بند گوبھی دو پتے کاٹ لیں، ہری پیاز دو عدد، گاجر ایک عددکاٹ لیں، شلجم ایک عدد کاٹ لیں، ہرا لہسن ایک عدد، ادرک پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ، نمک آدھا چائے کاچمچہ، اجنیو موٹو ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، مسٹرڈ ، ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، پانی دو کلو گرام، مکھن ایک چھوٹا چمچہ۔
ترکیب:
ہڈیاں ، نلیاں، گوشت دھو کر پانی میں ڈال کر چولھے پررکھ دیں۔ ہری پیاز، ہرالہسن ایک ایک انچ کے لمبے ٹکڑے کاٹ کرشامل کریں۔ نمک، اجنیو موٹو، کالی مرچ، ادرک اور مسٹرڈ بھی ملادیں۔
ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پانی آدھا رہ جائے تو اسے چھان لیں۔
مکھن خوب گرم کریں۔
مٹر، گوبھی، گاجر، شلجم چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر مکھن میں بھون لیںاور سوپ میں ڈال کر 20منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔
سوپ تیار ہے!
چلی ساس اور سلائس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ بغیر سلائس کے بھی پی سکتے ہیں۔ ابلے ہوئے دلیہ کے ساتھ بھی یہ سوپ استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن، ویجیٹیبل مِکس سُوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں