سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن جارہے ہیں

EjazNews

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ شہباز شریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی جارہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے خارج کیا گیا ہے ۔مریم اورنگ زیب کے مطابق ائیر ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر بھی ہے۔ سفر پر روانگی سے قبل ڈاکٹروں نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیاگیا ۔سفر کے دوران خطرات سے بچاﺅ کیلئے ڈاکٹروں نے سٹیرائیڈ کی ہائی ڈوزاور ادویات بھی دی ہیں۔ڈاکٹروں نے وہ تمام طبی احتیاطیں پیش نظر رکھی ہیں۔جن سے وہ لندن محفوظ طریقے سے پہنچ جائیں۔
نواز شریف کی صحت کی خراب صورتحال سب پر واضح ہو چکی ہے کہ وہ کس قدر بیمار ہیں۔ اللہ انہیں صحت وتندرستی عنایت فرمائے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے پر کہنا ہے کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔انکی تندرستی کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکر قانون کا سامنا کر سکیں ۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے طرزِ عمل سے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کی اسمبلی حدود میں دا خلے پر پابندی

اپنا تبصرہ بھیجیں