ayza khan-marapass

شکریہ ہفتے والے دن نفرت کرنے کا اوربدھ والے دن پیار دینے کا: عائزہ خان

EjazNews

عائزہ خان کے بیک وقت دو ڈرامے نشر ہو رہے ہیں ۔ ایک میرے پاس تم ہو جو کہ ہفتے والے دن نشر ہوتا ہے اور دوسرا تھوڑا سا حق جو پیر والے دن نشر کیا جاتا ہے۔ ان دونو ں ڈراموںمیں ان کے کردار مختلف ہیں ایک میں نیگٹو اور ایک میں پوزیٹوکردارنبھا رہی ہیں۔
میرے پاس تم ہو کے منفی کردار کو لے کر بعض اوقات کچھ لوگ مہوش کی بجائے عائزہ کو حقیقی طور پر ویسا ہی سمجھنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ شاید اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر اس کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ بھی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
اب انہوں نے ایک نیا ٹویٹ کیا ہے کہ میں لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ وہ ہفتے والے دن مجھ سے نفرت کرتے ہیں اور پیر والے دن محبت ۔

نفرت اور محبت کے اس کھیل میں عدنان صدیقی بھی یوٹیوب پروضاحتیں دے رہے ہیں کہ میرے پاس ہو تم ایک کردارہے میں عدنان صدیقی صرف وہ کردار نبھا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز الدین صدیق کی بہن بریسٹ کینسر سے جان کی بازی ہار گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں