cabbag-soup-cheez

گوبھی اور پنیر کا سوپ

EjazNews

اشیاءووزن:
سفید گوبھی کٹی ہوئی تین کپ، پنیر باریک ٹکڑے آدھا کپ، مکھن ایک بڑا چمچہ، کارن فلورچھ بڑے چمچے، دودھ آدھا کپ، جائفل پسا ہوا ایک چاول کے برابر، کریم آدھا کپ، نمک کالی مرچ حسب ذائقہ، اجینو موٹو آدھا چائے کا چمچہ، پانی چھ کپ، پیاز کٹا ہوا ایک عدد۔
ترکیب:
سفید گوبھی کا پھول باریک کاٹ کر دھو کر چھ کپ پانی میں ابلنے کیلئے رکھ دیں۔ جب چار کپ پانی رہ جائے تو گوبھی کو ہاتھ سے مل کر اسے چھان لیں۔
مکھن گرم کریں۔ پیاز کے موٹے موٹے ٹکڑے تین منٹ فرائی کر کے پیاز نکال کر پھینک دیں۔ اسی مکھن میں کارن فلور بھونیں اور تھوڑا تھوڑا دودھ ڈال کر اس کا پیسٹ سا بنالیں اب اس میں گوبھی کی یخنی ملائیں اور کالی مرچ ، نمک اور اجینو موٹو شامل کردیں۔
ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں ، پنیر کے ٹکڑے اور کریم بھی بعد میں شامل کردیں ۔جائفل چھڑک کر چولھا بند کردیں۔
چلی ساس اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  زعفرانی سوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں