vigitable soup

چائینز ویجی ٹیبل سوپ

EjazNews

اشیاء ووزن:
بندگوبھی کے تین عدد پتے، چھوٹی گاجر دو عدد، آلو ایک عدد،مٹر ایک پیالی، پالک دو پتے، ٹماٹر ایک عدد، پیاز کٹا ہوا ایک عدد، لہسن چھ جوئے، ادرک پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ، اجینو موٹو آدھا چائے کا چمچہ، مرغی کی یخنی تین پیالی،دھنیہ حسب منشاء، نمک، کالی مرچ حسب ذائقہ۔
ترکیب:
گوبھی، گاجر، آلو، پالک، ٹماٹر (کاٹ کر) لہسن ، پیاز، ادرک، اجینو موٹو، مٹر،نمک اور کالی مرچ ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھیں۔
دس منٹ بعد یخنی شامل کر دیں اور آدھا گھنٹہ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پھر اتار لیں۔چائینہ ویجی ٹیبل سوپ تیار ہے۔
مرغی کی یخنی اس طرح بنے گی:
300گرام مرغی کا گوشت چار پیالی پانی میں پکائیں، جب تین پیالی پانی رہ جائے تو اتار لیں۔ مرغی کا گوشت نکال لیں۔ یخنی سوپ میں ملالیں۔ گوشت نہ نکالنا چاہیں تو اس کے لمبے لمبے ریشے کر لیں اور یخنی میں رہنے دیں۔ چلی ساس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کالے چنوں کا سوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں