fire

بولٹن کے فلیٹس میں لگنے والی آگ کو 2سو فائر فائٹر ز نے پھیلنے سے روکا

EjazNews

انگلینڈ میں بولٹن کے فلیٹس میں خطرناک آگ بڑھک اٹھی جس پر قابو پانے کیلئے 2سو فائر فائٹر نے حصہ لیا ۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اگر اس پر قابو نہ پایا جاتا تو یہ کس قدر نقصان دہ ہوتی ۔ لیکن فائر فائٹر کو داد دین ہوگی کہ انہوں نے انگلینڈ کے رہائشیوں کے اربوں روپے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کو بھی محفوظ بنا لیا۔ اطلاعات کے مطابق دو لوگ زخمی ہو ئے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک سٹوڈنٹ نے لکھا ہے کہ یہ فائر الارم اکثر و بیشتر بجتے رہتے تھے جس کی وجہ سے ہم اسے سنا ان سنا کر دیا کرتے تھے۔ لیکن میری بلڈنگ کے ایک روم میٹ نے جب چیختے ہوئے مجھے کہا کہ آگ لگ گئی ہے تو میں اس وقت بھاگا۔

جمعہ کی رات کو چھ منزلہ عمارت کو آگ لگی جسے ہفتے والے دن قابو کیا جاسکا۔
یونیورسٹی آف بولٹن کی ایک طالبہ کے مطابق جب فائر الارم بجا تو میں نے اسے سنی ان سنی کر دی ۔ میرا خیال تھا کہ یہ روز مرہ کی ایک مشق ہے لیکن جب میرے فلیٹ کی راہداری سے میں نے آگ آگ چیخنے کی آواز سنی ، یہ تو اصل آگ ہے۔لہٰذا جتنی جلدی ممکن ہوا میں بلڈنگ سے باہر چلی گئی ۔
جبکہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بولٹن ساﺅتھ ایسٹ کی امیدوار یاسمین قریشی نے لوگوں ٹویٹ کے ذریعے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس ایریا سے دور رہیں تاکہ فائر فائٹر اپنا کام انجام دے سکیں اور وہ ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایران ایٹمی ہتھیار بنانے یا اُن کے استعمال کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا:آیت اللہ خامنہ ای

اپنا تبصرہ بھیجیں