hamza ali abasi

میں جو فلمیں اور ڈرامے بناﺅں گا وہ دین اور ملک کیلئے ہوں گی:حمزہ علی عباسی

EjazNews

حمزہ علی عباسی نے یہ پہلے سے اعلان کر رکھا تھا کہ وہ ایک اہم ویڈیو بنانے والے ہیں جس کو انہوںنے بنایا ۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ وہ دین کا ادنی سا طالب علم بن کر زندگی گزاریں گے۔اور میں یو ٹیوب اور فلم ،ٹی وی کیلئے جو بھی بناﺅں گا اس میں اپنے دین اور ملک کیلئے کام کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے کہ میں جو بھی فلمیں بناﺅں ، ڈرامے بناﺅں گا یا یوٹیوب پر کام کروں گا اس میں بے حیائی اور عریانی والی کوئی بات نہیں ہوگی۔ اس میں ملک اور دین اسلام کے بارے میں بتایا جائے گا۔

حمزہ علی عباس نے یہ راستہ اختیار کیا ہے انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی نہیں کی بلکہ اپنی سمت کا تعین کیا ہے کہ وہ کس سمت کی طرف اپنے شوبز کو لے کر چلیں گے۔
اگر ہم حمزہ علی عباسی کی میڈیا انڈسٹری کی زندگی پر تھوڑی سی نظر دوڑائیں تو وہ جوانی پھر نہیں آنی کے بعد سے بدل چکے تھے۔ جوانی پھرنہیں آنی میں ان کا عمران خان بن کر صرف دوڈائیلاگ تھے۔ اس کے علاوہ ان کے ڈرامے بھی بہت کم لیکن الگ نوعیت کے تھے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ مولاجٹ کے بعد انہوں نے جیو پر چلنے والے ڈرامے الف میں صرف اس لیے کام کیا کہ اس میں دین کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور انڈین فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم

حمزہ علی عباسی بول نیوز پر بطور اینکر بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ وہ کیسی ویڈیو ، فلمیں اور ڈرامے بناتے ہیں اور کس طرح سے اپنے خیالات کو سامنے لے کر آتے ہیں۔
انہوں نے اپنی ویڈیومیں دینی طبقے کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ان کے ذہن میں جو سوالات تھے ان کے جوابا ت انہیں نہیں ملے۔ اس لیے وہ دین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ پڑھیں گے۔ اچھی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں