hazrat zanib

ام المساکین حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا ذکر خیر

EjazNews

ان کا زینب تھا چونکہ فقراءو مساکین کو نہایت فیاضی کے ساتھ کھانا کھلایا کرتی تھیں اس لیے ام المساکین کی کنیت کےساتھ مشہور ہوگئیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے عبد اللہ بن حجش کے نکاح میں تھیں۔
عبدا للہ بن حجش نے جنگ احد 3ھ میں شہادت پائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی سال ان سے نکاح کر لیا۔ نکاح کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دوتین مہینے رہنے پائی تھیں کہ ان کا انتقال ہوگیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد صرف یہی ایک بیوی تھیں جنہوں نے وفات پائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود جنازہ کی نماز پڑھائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئیں۔ وفات کے وقت ان کی عمر تیس سال کی تھی۔ (سیرة النبیﷺ)

یہ بھی پڑھیں:  حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ذکر خیر

اپنا تبصرہ بھیجیں