nawaz+imran+delp

آسماں دکھاتا ہے کیسے کیسے رنگ

EjazNews

زیر نظر تصویر دیکھ کر نہ جانے کیوں دل میں خیال آیا کہ آسماں دکھاتا ہے کیسے کیسے رنگ ۔ دل میں ایک افسردگی میں آئی اور سوچ میں مبتلا ہو گئے کہ تین ادوار میں وزیراعظم پاکستان رہنے والے میاں محمد نواز شریف کی صحت انتہائی خراب ہے۔ جس کی تصدیق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے خود بھی کی لیکن اس کے باوجود وہ بیرون ملک علاج کیلئے نہیں جا پارہے کیونکہ حکومت کو یہ خطرہ لاحق ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گے۔ حالانکہ نواز شریف کی تمام تر سیاسی زندگی کو اگر دیکھا جائے تووہ کبھی بھی بیرون ملک نہیں رہیں گے وہ واپس آئیں گے۔
حکومت کی جانب سے ان کو شورٹی بانڈ اورلندن فلیٹس زر ضمانت جمع کروا کر باہر جانے کی اجازت دی گئی۔جس سے انہوں نے انکار کر دیا ۔اطلاعات کے مطابق میاں شہباز شریف اپنے بڑ ے بھائی کو منا رہے ہیں لیکن وہ ان شرائط کے ساتھ علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے انکاری ہیں۔
نواز شریف کے وکلاءکی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں انہوں نے حکومت کو یہ زرضمانت جمع کروانے سے انکار کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کے کسی ائیر پورٹ پر پاکستانی مسافر پھنسے ہوئے نہیں ہیں: معاون خصوصی

پاکستان بھر کے ڈاکٹرز نواز شریف کی حالت کو خطرناک قرار دے رہے ہیں۔ انہی طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت بھی عدالت سے منظور ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں