chiken cream soup

چکن کریم سوپ

EjazNews

اشیاءووزن:
مرغی ابلی ہوئی آدھاکلو،مرغی کی یخنی5پیالی، کارن فلور آدھی پیالی، سویا ساس 2چائے کے چمچے، وائٹ سرکہ2چائے کے چمچے، مسٹرڈ ہاف چائے کا چمچہ، اجینو موٹو ہاف چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، دودھ ڈیڑھ پیالی، کریم آدھی پیالی، درمیانی پیاز کٹا ہوا ایک عدد، مکھن کھانے کے دو چمچے۔
ترکیب:
ابلی ہوئی مرغی کے ہاتھ سے لمبے لمبے ریشے کر لیں، (5پیالی پانی میں مرغی ابال لیں۔ گل جائے تو اتار لیں پانی علیحدہ رکھ لیں، یہی یخنی ہے)۔
دیگچی میں مکھن ڈالیں، اور پیاز ڈال کر 3منٹ رہنے دیں۔ پھر پیاز نکال کر پھینک دیں۔ وائٹ سرکہ، سویا ساس ، اجینو موٹو، نمک اور مسٹرڈ پیالے میں ڈال کر اچھی طرح کانٹے سے ملائیں، خوب پھینٹ لیں ورنہ گھٹلیاں پڑ جائیں گی ۔ اب یہ آمیزہ مکھن میں ڈال کر 20سیکنڈ ہلکی آنچ پربھونیں پھر یخنی ڈال دیں۔ ایک جوش آنے پر مرغی کے ریشے ڈال کر 3منٹ پکائیں۔
ایک پیالی میں کارن فلور تھوڑے سے پانی میں خوب ملا کر خوب گھولیں۔ تھوڑا تھوڑا کر کے سوپ میں ڈالتے جائیں۔ چمچہ ہلاتے جائیں آدھی پیالی دودھ اور کریم ڈالیں۔ سوپ سفید رنگ کا ہو جائے تواتارلیں۔
نوٹ: سوپ پتلا لگے تو تھوڑا سا کارن فلور دودھ میں پھینٹ کر سوپ میں ڈال کر مزید پکائیں ۔
ایک یاد رکھنے کی بات ہے کارن فلور کو پانی یا دودھ میں اچھی طرح گھول لیں اور پھر تھوڑا تھوڑاکر کے ڈالیں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں۔ کارن فلور ڈالتے وقت ہلاتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پمپکن اینڈ پران سوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں