gov punjab-tomb of iqbal

یوم اقبال ہمارے کیمرے کی نظر سے

EjazNews

9نومبر2019ء کا یوم اقبال اس لحاظ سے حکومتی سطح پر اس طرح کی پذیرائی حاصل نہیں کر پایا جس طرح کی ہرسال ہوتی ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ پوری حکومتی مشینری کرتار پور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں مصروف تھی اور اس افتتاح کے بعد تقریب کی پروموشن میں۔ لیکن لاہور میں مزار اقبال پر دیکھی جانے والی رونق دیدنی تھی۔ لوگ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے علامہ اقبال کے مزار پر حاضر ہوئے۔ ان میں ہر عمر کے لوگ شامل تھے۔ سکول کے بچوں بھی بڑی تعداد میں مزار اقبال آئے۔ اقبال اکادمی کی جانب سے تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

مزار پر پریڈ کا ایک منظر
مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رھنے والے لوگ مزار اقبال پر حاضری دیتے ہوئے
مزار اقبال پر آئے سکول کے چھوٹے بچوں کا جوش
مزار اقبال پر آئی سکول کی چھوٹی بچیاں
اقبال اکادمی کے زیراہتمام ہونے والے مقابلے میں بچیاں علامہ اقبال کی تصاویر بناتے ہوئے
مزار اقبال پر حاضری کیلئے پہنچنے والے لوگوں کا جم غفیر
مزار اقبال پر حاضری کیلئے پہنچنے والے افراد
ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب کے مقررین
یہ بھی پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر اندر سے کیسا دکھتا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں