ven + track crash

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ

EjazNews

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبہ بیرجند میں پاکستانی زائرین سے بھری ایرانی بس اور ٹرالر کے درمیان ہونے والے تصادم میں 4افراد جاں بحق اور42 زخمی ہوگئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ ٹرالر کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔ بس میں 44پاکستانی زائرین سوار تھے جو عراق سے واپس آرہے تھے۔ حادثے میں بس ڈرائیور اور ایک مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ٹرالر کا ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ 42 پاکستانی زائرین جو معمولی زخمی تھے ایک دوسری بس کے ذریعے نہبندان شہرکے ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ انتخابات اب تک کیا ہوا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں