davi wear mask

انڈیا میں ہندوئوں کے دیوی دیوتا بھی فضائی آلودگی سے متاثر ہونے لگے

EjazNews

آلودگی عالمی مسئلہ تو ہےہی اس کے ساتھ ساتھ اب یہ انڈیا میں بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ان دنوں دہلی اپنی فضائی آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر کے اخباروں اور میڈیا کی زینت بنا ۔ وہی پر انڈیا سے کچھ ایسی خبریں بھی منظر عام پر آرہی ہیں جس کے مطابق انڈین ہندوئوں کے دیوی دیوتا بھی اس فضائی آلودگی سے متاثر ہو رہے ہیں ۔مختلف مندروں میں انہیں ماسک پہنائے جارہے ہیں تاکہ وہ فضائی آلودگی سے محفوظ رہ سکیں۔ جہاں ہر شخص اپنے منہ پر ماسک لگائے فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کی کوششوں میں جتا ہوا ہے۔وہی پر یہ مورتیاں بھی ہندو عقیدت کے مطابق متاثر ہو رہی ہیں۔

اسی حوالے سے فضائی آلودگی سے تنگ آکر انڈین میں مختلف مندر وں میں رکھی ہوئی ان مورتیوں کو بھی ماسک پہنا دئیے گئے ہیں۔ جس سے ان کا منہ اور ناک ڈھکا ہوا ہے۔ یہ ماسک پنڈتوں نے دیوی دیوتاؤں کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے پہنائے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق واراناسی کے ایک مندر کے پنڈت ہریش مشرا نے کہا ہےکہ فضا میں زہریلے مواد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہم دیوی دیوتاؤں کو ماسک پہنانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔پنڈت پریش مشرا نے انکشاف کیا کہ سردیوں میں ہم ان مورتیوں کو کمبلوں سے ڈھانپ دیتے ہیں تاکہ سخت سردی سے محفوظ رہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماسک پہنے ان دیوی دیوتاؤں کی وجہ سے مندر میں لوگوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سائنسدان سٹیل سے زیادہ مضبوط لکڑی تیار کرنے میں کامیاب

اپنا تبصرہ بھیجیں