winner-muhammad asif

پاکستان ایک مرتبہ پھر سنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا، محمد آصف ناقابل شکست رہے

EjazNews

ترکی میں ہونے والی سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی محمد آصف نے شرکت کی ۔ انہوں نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو 7-0سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ انہوں نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 8-5سے شکست دے کر چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔انہوں نے اس چیمپیئن شپ میں کوئی بھی میچ نہیں ہارا ۔ اس طرح محمد آصف ناقابل شکست رہے ہیں۔


اس بارے میں محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ میری نہیں پاکستان کی جیت ہے۔ میں دوسری مرتبہ یہ ٹرافی جیتا ہوں۔ یہ ٹورنامنٹ بہت مشکل تھا ۔ ماضی میں بھی ہم نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔ میں یہ ٹائٹل اپنے کشمیری بھائیوں اور قوم کے نام کرتا ہوں۔

یاد رہے :اس سے قبل 2012ءمیں بھی وہ ایف بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ اس طرح دوسری مرتبہ وہ چیمپیئن شپ جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈی سی اسلام آباد کا خود پر جرمانہ

اپنا تبصرہ بھیجیں