najvet sing sidho-1

سکندر نے خوف سے دنیا جیتی ہے، عمران خان آپ نے محبت سے جیت لی ہے: نجوت سنگھ سدھو

EjazNews

کرتار پور کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان جیسے ہوتے ہیں جو تاریخ رقم کرتے ہیں۔ 14کروڑ سکھوں کے دلوں کی تاریخ ہے۔یہ بڑے بڑے سورما ہوتے ہیں لیکن یہ آج عمران خان کے احسان تلے دب گئے ہیں۔ انہوں نے کوئی نفع نقصان دیکھ کر نہیں رب واسطے یہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارنا ہے تو احسان سے مارو ، سکھ قوم کا ایک فیصد ہے لیکن ان کا دبدبہ 50فیصد ہے۔ اس سکھ قوم نے آپ کو جہاں لے جانا ہے آپ سوچ نہیں سکتے ۔ میری زبان سے 14کروڑ سکھوں کی آوازنکلتی۔ ان کا کہنا تھا کہ تیری خاطر دل کا نظرانہ لے کر آیا ہوں۔ یار وہ ہوتا ہے جو سچ کی آواز بلند کرے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کوئی عبادت گاہ نہ آسکے۔ سکندر نے خوف سے دنیا جیتی ہے۔ عمران خان آپ وہ سکندر ہیں جو دلوں میں راج کرتے ہیں۔ لوگ دل سے آپ کی عزت کرتے ہیں، جب میں گلے لگا تھا ۔ خان صاحب میں نے اس جھپی کا جواب دینا ہے۔ جو نفرت کے پجاری ہیں ۔ یہ کس مرشد کے چیلے ہیں، یہ کس اللہ کے بندے ہیں، یہ کس گروکے چیلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا میں گرو نانک دا چیلا ہوں۔ میری جھپی ، میرا لانگا محبت ہے۔ بابا گرونانک نے امن کا پیغام دیا ہے۔ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ 10ماہ میں یہ کیا ہوگیا۔ سورگ بنا دیا ۔ کبھی کسی نے سوچا تھا کہ 10ماہ میں کوئی کچھ ایسا کر سکتا ہے۔ میںکہتا ہوں سکھ کہتے ہیں ہم آپ کے احسان تلے دب گئے ہیں ۔ ہر سکھ آپ کو دل سے دعا دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اور یہ دل مانگے مور ، 72سالوں میں سکھوں کی آواز کسی نے نہیں سنی۔ ہر شخص تکڑی میں تولتا رہا۔ یہ پہلا وزیراعظم ہے ببر شیر۔ جس نے نفع نقصان نہیں دیکھا۔ جس نے بابا کا در بغیر کسی نفع سے کھولا۔ عمران خان کے احسان کو آتی آنند تک کوئی مٹا نہیں سکتا۔ چھاتی ٹھوک کر کہتا ہے سدھو عمران خان سکھ قوم کے آپ محسن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے سیاستدان دیکھے لیکن ان کا دل چڑ ی جیسا ہے۔لیکن وزیراعظم عمران خان کا دل شیر جیسا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے بابا گرو نانک کے کے لیے راستہ کھولا وہ لاکھوں کا ہے اور جس نے اس راستہ میں رخنہ ڈالا وہ ککھ جیسا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  صوبوں میں پانی کی تقسیم کا طریقہ شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے ٹیلی میٹری لانا چاہتی:وزیر اطلاعات

اپنا تبصرہ بھیجیں