fish kabab

مچھلی کے کباب

EjazNews

سامان اور وزن:
مچھلی ایک کلو، گھی آدھ پاﺅ، نمک اور لال مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ، ہلدی چائے کا آدھا چمچہ، ادرک آدھی چھٹانک، لہسن پسا ہوا ایک چمچہ، کھوپرا آدھا چمچہ، خشخاش آدھا چمچہ ، تل آدھا چمچہ، بادام پسے ہوئے ایک چمچہ، ہری مرچیں چار یا چھ ۔ دہی آدھا پاﺅ۔
ترکیب:
مچھلی کو دھو کر ٹکڑے کر لیں۔ پھر پسا ہوا نمک، لہسن، ہلدی اور پسی ہوئی ادرک لگا کر، دو پیالی پانی ڈال کر چولھے پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ پانی خشک ہو جائے اور مچھلی گل جائے تو اتار کرٹھنڈا کر لیں۔ مچھلی کے کانٹے نکال دیں۔ تمام مسالا، تل، کھوپرا، بادام، خشخاش، لال مرچ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا پیس لیں ۔ مسالے کو بھون کر پیسیں تو اچھا ہے۔ اب یہ مسالا مچھلی میںملا دیں۔ دہی بھی پھینٹ کر ملا دیں۔ فرائنگ پین میں گھی کڑ کڑائیں۔ اس میں مچھلی کے کباب بنا کر پھینٹے ہوئے انڈے میں بھگو کر ڈبل روٹی کاچورا لگا کر تل لیں سرخ ہونے پر نکال لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن فارچا

اپنا تبصرہ بھیجیں