پاکستان کو اس برے طریقے سے ہارتا دیکھ کر ناجانے کیوں سرفراز کی بہت یاد آئی

EjazNews

مصباح الحق ،پاکستانی ٹیم اور پی سی بی کو بھی سرفراز کی کمی محسوس ہوئی ہوگی کیوں نہ ہو پاکستان ٹی ٹونٹی میں پہلے نمبر پر تھا جو اعزاز آج چھن گیا ہے۔ جس کی قیادت میں اعزاز ملا تھا اسے کپتانی سے تو ہٹایا ہی گیاچلو ٹھیک ہے بھائی اسے بطور کرکٹر تو کھلاﺅ پر وہ بھی نہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا جس میںامام الحق 14، بابر اعظم6، محمد رضوان صفر، حارث سہیل 8، افتخار احمد 45، خوشدل شاہ8، عماد وسیم 6، شاداب خان1، محمد عامر9، محمد حسنین4 سکور بنا کر پائے۔
اب آسٹریلیا کی طرف دیکھیںوارنر اور فنچ نے بغیر آﺅٹ ہوئے بالترتیب 48اور 52سکور سے یہ سیریز جیت لی اور یو ںمجموعی طور پر 10وکٹوں سے میچ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  اے این پی کی کھل کر پی ڈیم ایم اور مسلم لیگ ن پر تنقید،راہیں جدا کر لیں

اپنا تبصرہ بھیجیں