Pakistan-kabaddi

پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں ہوگا

EjazNews

کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی پہلی بار پاکستان کر رہا ہے۔12سے 19جنوری تک پاکستان میں کھلاڑی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔یہ میچز ، لاہور ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور کرتار پور میں کھیلے جائیں گے۔کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکہ ، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی جبکہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے بھی کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کا اظہار کر دیا ہے۔ کبڈی ورلڈ میں فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے رنر اپ کو 75لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50لاکھ روپے انعام کے طور پردئیے جائیںگے۔
کبڈی فیڈریش کے مطابق مختلف ممالک سے روابط جاری ہیں تاکہ مزید ممالک اس میں شامل ہوں اور اس کو ایک میگا ایونٹ بنایاجاسکے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے زبانی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک اور میچ بارش کی نظر،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ منسوخ

اپنا تبصرہ بھیجیں