fish curry salan

مچھلی اور ٹماٹر کا سالن

EjazNews

سامان اور وزن:
مچھلی ایک کلو، گھی آد ھی پیالی، پیازآدھ پاﺅ، ٹماٹر آدھا کلو، ادرک آدھی چھٹانک، لہسن آدھی گٹھی ، ہلدی آدھا چمچہ چائے کا، نمک اورلال مرچ حسب ذائقہ، دھنیا پسا ہوایک چمچہ، زیرہ سفید ایک چٹکی، کالی مرچیں ثابت چھ جانے، ہری مرچیںچھ۔
ترکیب: مچھلی کے ٹکڑے درمیان میں سے کٹوالیں۔ نمک لگا کرآدھ گھنٹا پڑا رہنے دیں۔ پھر بیسن مل کر دھو لیں۔ اس کے بعد چھلنی میں نتھار لیں اورنمک ، ادرک اور تھوڑا لہسن پیس کر مل دیں۔ چار گھنٹے پڑا رہنے دیں۔ دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔ لہسن کے چار جوئے کتر کر اور پیاز کے لچھے باریک کاٹ کر بادامی رنگ پرتل لیں۔ اس میں لال مرچ ، ہلدی ، دھنیا ،زیرہ ،کالی مرچ اور دہی پھینٹ کر ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ دہی کا پانی جذب ہو جائے اور مسالاگھی چھوڑ دے تو مچھلی کے ٹکڑے ڈا ل دیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ پھر ٹماٹر کے ٹکے ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر میں سوڈا واٹر تیار کرنے کا طریقہ

اپنا تبصرہ بھیجیں