Meray-Pass-Tum-Ho

پوری ٹیم جب مل کر کام کرتی ہے تو پھر ایسے ڈرامے بنتے ہیں”میرے پاس تم ہو “

EjazNews

یہ ڈرامہ سیریل پاکستان میں زبان زد عام ہوا ہے۔ پاکستان کے تقریباً ہر میڈیا پر اس کا ذکر ہورہا ہے۔ اچھا بھی اور برا بھی۔ خلیل الرحمن قمر بھی اس ڈرمے کے بعد پہلی دفعہ متنازع شخصیت بنے ہیں جن پر عورتوں کے ایک حلقے نے کھل کر تنقید بھی کی ہے اور وہ بھی ڈٹے ہوئے ہیں کہ عورتیں ریپ نہیں کر سکتیں۔
ہمایوں سعید،عدنان صدیقی بھی یوٹیوب چینلوں پر اپنے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ عدنان صدیقی اس ڈرامہ میں نیگٹو کر دار ادا کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میرا کردار نیگٹو ہے میں نہیں اس لیے مجھے اس نظر سے نہ دیکھا جائے کریکٹر کو دیکھا جائے۔ پانچ سال پہلے کی لکھی ہوئی سٹوری کو جب ناظرین کیلئے پیش کیا گیا تو اس نے کمال شہرت حاصل کی ۔

جب سے یہ ریٹنگ کا سلسلہ شروع ہوا ہے یہ سب سے زیادہ ریٹنگ ہے۔

اگرجدید دور کے ڈراموں کو دیکھاجائے تو ان میں میری ذات ذرہ بے نشان کے بعد اگر کسی ڈرامے کو اس قدر پسند کیا گیا ہے تو وہ میرے پاس تم ہو ہے ۔ اس ڈرامے کے بولڈ مکالے اور بولڈ موضوع بڑا اہم ہے۔
ڈرامے کی ریٹنگ کے متعلق عائزہ خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے مطابق 59.2GRPSاس کی ریٹنگ ہے اور جب سے یہ ریٹنگ کا سلسلہ شروع ہوا ہے یہ سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فریال محمود اور دانیال راحیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں