fish carry-raho

راہو مچھلی کا سالن

EjazNews

سامان اور وزن:
راہو مچھلی ایک کلو، پیازآدھ پاﺅ، لہسن آدھ پاﺅ، ہلدی چائے کاآدھا چمچہ، ادرک آدھی چھٹانک، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ، سرسوں کا تیل آدھ پاﺅ، مکھن نکلی ہوئی لسی (چھاچھ) ڈیڑھ پیالی، میتھی کے ثابت دانے تولہ بھر۔ زیرہ آدھ چھٹانک۔
ترکیب:
مچھلی کے سلائس کٹوالیں (درمیان کے حصے سے کٹوائیں) ان کو نمک اور تھوڑا سا پسا ہوا لہسن لگا کر ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ پھر بیسن سے مل مل کر دھولیں۔ اورچھلنی میںنتھار لیں۔ تیل کڑ کڑائیں۔ اس میں میتھی کے دانے ڈال دیں۔ پیاز پیس کر بادام رنگ پرتل لیں۔ پھر ادرک، لہسن ، نمک، لال مرچ، ہلدی اور سفید زیرہ ڈال کر بھون لیں۔ مسالا بھن جائے تو مچھلی کے ٹکڑے ڈال دیں۔ الٹ پلٹ کر یں اور خوب اچھی طرح بھونیں۔ اس کے بعد لسی (چھاچھ) ڈال کر دم پر لگا دیں۔ ہرادھنیا اور ہری مرچیںبھی ڈال دیں۔ گاڑھا مسالے دار شوربا رہ جائے اور تیل سطح پر آجائے تو اتار لیں۔
نوٹ: گھی میں بھی اسی طرح پکاتے ہیں لیکن تیل میں پکی ہوئی مچھلی کراری ہوئی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سوکی یاکی

اپنا تبصرہ بھیجیں