sikh pak

انڈین میڈیا نے پھر سے خالصتان کا راگ الاپنا شروع کر دیا

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے جب وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تو انڈیا سے نجوت سنگھ سدھو پاکستان آئے ۔ انہوں نے وزیراعظم کی توجہ کرتار پور راہداری کی جانب مبذول کروائی جس کےبعد کرتار پور راہداری کو کھولنے کا اعلان ہوگیا۔ سدھو واپس چلے گئے۔
لیکن جب وہ واپس انڈیا پہنچے تو پنجاب کے وہ ہیرو بن گئے تھے اور باقی کے ہندوستان میں ان کو ہندوشدت پسندوں نے غدار قرار دے دیا تھا۔
اب 9نومبر کو کرتار پور راہداری کھل رہی ہے۔ پوری دنیا سے سکھ پاکستان میں آرہے ہیں ان کیلئے یہ بہت اہم دن ہے اور اس اہم دن کو ہندوستان میں شدت پسندہندو توا کے زیر اثر رہنے والا میڈیا یہ کہہ کر کہ خالصتان موومنٹ کو ہوا دی جارہی ہے پھر سے سکھوں کیلئے راہیں تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے تو کھلے دل کا مظاہرہ کیا گیا۔
آزاد کشمیر میں ہندوئوں کے مقدس مقام کو بھی کھولنے کی بات ہوئی لیکن اسی دوران نریندر مودی کی متشدد حکومت نے اپنا کام دکھا دیا اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا جس کے بعد آزاد کشمیر میں موجود ہندوئوں کے اس مقدس مقام کا کھلنا پس پشت چلا گیا ظاہر ہے ایسا ہونا ہی تھا۔ انڈیا مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اس کا بہت زیادہ غصہ آزاد کشمیر میں پایا جاتا ہے۔ لائن آف کنٹرول کی جانب جانے والے کو وزیراعظم عمران خان نے روک رکھا ہے ورنہ اپنے عزیز وں ، رشتہ داروں کو اس حالت میں رہتا دیکھ کر کہ دریا کے پار ہیں لیکن کس حال میں بالکل بے خبر ہیں خون میں آگ تو لگتی ہی ہے۔بحرکیف آج تو سکھوں کے مقدس مقام کی بات کو لے کر انڈیا میڈیا میں جس طرح کی بحثیں ہو رہی ہیں اور سدھو کو جس طرح آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ سکھ ہندوستان میں نہیں رہتے بلکہ ہندوستان نے ان کے خطے پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
پاکستان نے ریکارڈ ٹائم میں سکھوں کیلئے ان کی عبادت گاہ کیلئے راستہ بھی کھولا اور ان کے مقدس مقام تک پہنچنے کیلئے ہر طرح کی سہولت بھی مہیا کی ۔
جب سے انڈیا سے سکھ پاکستان میں آرہے ہیں ،ہندو انتہا پسندوں کو ایک آگ سی لگ گئی ہے۔ وہ کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے اور اس وقت بھی وہ ایک راگ الاپ رہے ہیں کہ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے ۔ یعنی نہ تو امن سے جیں گے اور نہ ہی امن سے جینے دیں گے۔پھر سے وہ خالصتان کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے کہ اس ویڈیو میں فلاں شخص کیوں نظر آرہا ہے ، اس ویڈیو کا رنگ کالا کیوں ہے۔ وغیرہ وغیرہ ۔

یہ بھی پڑھیں:  میں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں، ٹرمپ چھپا رہے ہیں، جوبائیڈ ن نے روس سے پیسے لیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں