mulana + abdul gafoor

12ربیع الاول کو آزادی مارچ سیرت طیبہ کانفرنس میں تبدیل ہوگا:مولانا فضل الرحمن

EjazNews

مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو مزید ٹائم نہیں دے سکتے ۔ اس حکومت کا بوجھ اگلے بجٹ تک برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اگر یہی حکومت رہی تو معیشت کاجہاز سمندر میں غرق ہو جائے گا ۔ہم یہاں اپنے ملک کو بچانے کیلئے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھابارش کے باوجود استقامت سے کھڑے رہنے پر انہوں نے دھرنے کےشرکاء کی تعریف کی۔ ان کا کہناتھا کہ گزشتہ رات مجھ پر بہت بھاری گزری لیکن یہ اللہ کی طرف سے امتحان تھا۔
آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے بارہ ربیع الاول کو آزادی مارچ کو سیرت طیبہ کانفرنس میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ قانونی اور آئینی لحاظ سے جائز مارچ ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے مسلسل چوہدری برادران کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ اور یہ مسلسل ملاقاتیں کسی درمیانے حل کی تلاش کیلئے ہی ہو رہی ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنوبی وزیر ستان میں دفعہ 144نافذ

اپنا تبصرہ بھیجیں