child with his father

ماں باپ بچوں سے کتنا پیار کرتے ہیں؟

EjazNews

بچو!بہت دیر پہلے کی بات ہے ایک شخص جوتے بنایا کرتا تھا وہ سارا دن محنت مزدوری کر تا اور اس کی بیوی گھر کا کاج کرتی ۔ ان کا ایک بیٹا تھا وہ چاہتے تھے کہ کسی طرح سے اس کو ہم پڑھا لکھا کر ایک اچھا انسان بنائیں ۔
تو بچو !میاں بیوی دونوں محنت کرتے اور وہ اپنے بیٹے کیلئے خواب دیکھتے تھے۔لیکن ان کی اتنی حیثیت نہیں تھے کہ وہ اسے کسی اچھے سکول میں داخل کروا سکیں ۔جوتے بناتے ہوئے اسے اتنی مزدوری ملتی تھی جس سے وہ گزر بسر کر سکیں ۔
دیکھیں نیت اچھی ہو تو مدد کیسے کیسے ملتی ہے۔ اللہ کی کرنی ہوئی ایک دن کسی بڑے آدمی کا جوتا خراب ہوگیا وہ جلدی میں تھا اس نے جوتے بنانےوالے سے کہا کہ میرے جوتا سلائی کردو میں جلدی میں ۔ اس نے سیٹھ کو سٹول دیا آپ بیٹھیں ابھی سلائی کردیتا ہوں۔
سیٹھ صاحب کو جلدی بہت تھی اتنی جلدی کہ جاتے ہوئے وہ اپنے ساتھ لایا ہوا بریف کیس لیجانا ہی بھول گئے ۔ جب شام کو وہ گھر جانے لگا تو دیکھتا ہے کہ ایک بریف کیس پڑا ہوا ہے ، جس کو دیکھ کر وہ پریشان ہوا پھر سمجھ گیا کہ وہ سیٹھ صاحب بھول گئے ہیں۔ جب جوتے بنانے والے نے اسے کھولا تو اس میں لاکھوں روپے تھے ۔ ایک دم سے لالچ آیا لیکن پھر کہا کہ نہیں لالچ بہت بری چیز ہے۔
پیارے بچو!جانتے ہو اس جوتے سلائی کرنے والے نے اس سیٹھ صاحب کو ڈھونڈا اور ان کے پیسے انہیں واپس کر دئیے ۔
یہ سیٹھ صا حب ایک بڑے سکول کے مالک تھے ، جب وہ بیگ ان کے پاس لے کر پہنچا تو انہوں نے اس کا شکریہ ادا کر کے کچھ دینا چاہا جسے لینے سے جوتے سلائی کرنے والے نے انکار کر دیا۔ لیکن سیٹھ صاحب اس بات پر بضد ہو گئے کہ تمہیں کچھ نہ کچھ لینا ہوگاتم نے اتنی ایمانداری کا مظاہرہ کیا ہے میرے لاکھوں روپے واپس کررہے ہوں۔
تو جانتے ہو اس جوتے سلائی کرنے والے نے کیا مانگا ، اس نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا آپ کے سکول میں پڑھے ، جس کو سن کر سیٹھ صاحب کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہوں نے اس سے وعدہ کیا کہ اس کا بیٹا صرف اس سکول میں ہی نہیں پڑھے گا بلکہ جب تک اس کی تعلیم مکمل نہیں ہوتی اس کے تمام اخراجات وہ برداشت کریں گے۔
بچو! یہ بچہ بڑا ہو کر ایک بڑے عہدے پر فائز ہوا اور یہ کہانی سب کو سنانے لگا اور سب کو بتانے لگا کہ میرے باپ نے اپنے لیے کچھ نہیں لیا ۔انہو ں نے اپنے بچے کے مستقبل کیلئے سب کچھ لیا ۔ اسی کو والد کہتے ہیں۔
تو پیارے بچو! اس سے ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے کہ باپ دنیا کا وہ شخص ہے جو دن رات محنت کر کے اپنے لیے اپنے بچوں کیلئے اچھا مستقبل تلاش کر رہا ہوتا ہے۔اس لیے اپنے والدین سے زیادہ سے زیادہ محبت کیا کرو۔

یہ بھی پڑھیں:  فرفر اور رنگو
کیٹاگری میں : بچے

اپنا تبصرہ بھیجیں