Fish carry khata salan

مچھلی کا کھٹا سالن

EjazNews

سامان اور وزن:
ایک کلو مچھلی، گھی تین چھٹانک، املی آدھ پاﺅ، پیازآدھ پاﺅ، ادرک پسی ہوئی چائے کے دوچمچے، لہسن پساہوا دوچمچے، زیرہ تین چمچے، دھنیا تین چمچے، نمک، مرچ حسب ذائقہ۔
ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑے کٹوالیں، ان پر نمک لگا کر ایک گھنٹے کےلئے رکھ دیں۔ پھر بیسن لگا کردھولیں اس کے بعد چھنی میںنچوڑ لیں۔ تمام مسالے پیس کرٹکڑوں پر مل دیں اورچار گھنٹے پڑا رہنے دیں۔ پھر املی کا کھٹا نکال کر مچھلی کے ٹکڑوں پر ڈال دیں۔ دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔ پیاز کے لچھے اورلہسن کے چار جوئے بادامی رنگ پرتل لیں۔ اس میں مچھلی مسالے سمیت ڈال کربھون لیں ایک پیالی پانی ڈال دیں۔ حسب پسند شوربا رکھ کر اورہرا مسالا ڈال کر دم پر لگادیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گرلڈ فش سینڈوچ

اپنا تبصرہ بھیجیں