Firdos asiq awan media brifing

کرتار پور میں آنے والے یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی شرط ایک سال کے لیے ختم کر دی گئی ہے:معاون خصوصی اطلاعات

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے بعد ان کی معاون خصوصی نے میڈیا کو بریفنگ دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3 ماہ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کوششیں کریں اور تمام وزرا اور وفاقی سیکرٹریز اپنی وزارتوں میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھیں۔ہر وزارت کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں گے جہاں تاخیر ہو گی اس کی مانیٹرنگ کریں گے تاکہ بروقت فیصلے کیے جا سکیں۔ان کا کہنا تھا کابینہ کے اجلاس میں 30 اکتوبر کے کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔جبکہ پہلی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نادرا کو باختیار بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نادرا کو ہدایت کی گئی کہ وہ عالمی معیار کے آڈیٹر سے اپنا آڈٹ کرائیں اور نادرا میں بورڈ کی تشکیل فی الفور کی جائے ۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، باباگرونانک کے 550ویں جنم دن پر کرتارپور آنے والوں کی 2دن کیلئے فیس معاف کر دی گئی ہے جبکہ بیرونی دنیا سے آنے والوں کی پاسپورٹ کی شرط ایک سال کے لیے ختم کر دی گئی ہے۔ زیارت کے لیے آنے والوں پر 10 روز قبل فہرست کی فراہمی کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے اور یاتریوں کو موقع پر ویزے جاری کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ عزم ہے کہ پاکستان کو دنیا کے لیے کھولا جائے، ویزا پالیسی میں نرمی سکھوں کے علاوہ باہر سے آنے والے سیاحوں کے لیے بھی ہو گی جبکہ ویزا کے لیے پہلے جو سوالات پوچھے جاتے تھے ان کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ان میں نظرثانی کی جائے گی اور پاکستان کی سلامتی کے خطرات کے حوالہ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  10مہینے ہو گئے پاکستان میں ایک اچھی خبر سننے کو نہیں ملی:مریم نواز

اپنا تبصرہ بھیجیں