aus vs pakistan

آسٹریلیا نے 3وکٹوں کے نقصان پر دوسرا ٹی ٹونٹی جیت لیا

EjazNews

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بڑا سنسنی خیز نہیں رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹیم 150رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بابر اعظم اور افتخار احمد کی نصف سنچریاں بھی اس ڈیڑھ سو سکور میں شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے بلے بازوں میں بابر اعظم50، فخر زمان2،حارث سہیل6،محمد رضوان14، آصف علی4، افتخار احمد62، عماد وسیم11نے سکور کیے جبکہ آسٹریلیا کے وارنر20، فنچ17، سمتھ80، اے جے ٹرنر8، بی آر ڈرموٹ21رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جتوانے میں کامیاب رہے۔ اس میچ میں محمد عرفان نے1،عماد وسیم1 اور محمد عامر1وکٹ حاصل کر سکے۔

ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کو جیتنا ہوگا۔
پہلا ٹی ٹونٹی بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  شوکت خانم 2020ء تک سرجری کی سہولت فراہم کرے گا:وزیراعظم

اپنا تبصرہ بھیجیں