rabi pirzada-new

نازیبا کلپ اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رابی پیر زادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی

EjazNews

رابی پیر زادہ نے اپنے سوشل اکائونٹ کے ذریعے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگو کے دل کو نرم کرے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک قرآنی آیت بھی لکھی ہے ’’اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتاہے اور جسے چاہتا ذلیل و رسوا کر دیتا ہے ‘‘

رابی پیر زادہ کی نجی حیثیت سے بنی ہوئی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جس کرب اور مایوسی کے عالم سے وہ گزررہی ہیں اس کااندازہ ان کے علاوہ کوئی بھی نہیں لگا سکتا۔ ایک لڑکی کیلئے یہ بہت اہم بات ہوتی ہے۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل کیسے ہوئیں اس کے بارے میں کچھ کند ذہنوں کا خیال ہے کہ انہوں نے یہ سب کچھ خود کیا ہے۔ لیکن رابی پیر زادہ کی جانب سے جو بیان سامنے آیا ہے اس کے تحت ان کی یہ ویڈیو اس دکاندار نے سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں جن کے ہاں انہوں نے موبائل بیچا تھا اور سائبر کرائم کے تحت وہ اس کیخلاف درخواست بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دلیپ کمار ایک مرتبہ پھر ہسپتال میں داخل

ان کے نام کا ٹرینڈ گزشتہ روز بھی پاکستان کے ٹرینڈ میں ٹاپ رہا ۔ میں رابی پیر زادہ ہوں کے نام سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

رابی پیر زادہ نے گلوکاری میں نام کمایا تھا اس کے ساتھ ساتھ وہ کشمیر کے ایشو کو لے کر بھی کافی جذباتی رہی ہیں اور جب سے انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا ہے اس وقت سے وہ کافی متحرک نظر آرہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں