maryam nawaz sharif

مریم نواز کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

EjazNews

عدالت نے نیب اور مریم نواز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 31اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ جو کہ آج سنایا گیا ہے ۔ مریم نواز کو رہا کر دیا گیا ہے۔
چوہدری شوگر مل میں مریم نواز کی ضمانت کو منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
مریم نواز اور ان کے کزن عباس شریف کو چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ۔گزشتہ ماہ 24اکتوبر کو ایک متفرق درخواست جمع کرائی گئی تھی جس کے تحت انسانی بنیادوں پر ان کی رہائی کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تھی۔جس پر متعدد سماعتیں ہوئی تھیں۔
8اگست 2019ءکو مریم نواز اور ان کے کزن عباس شریف کو احتساب عدالت نے گرفتار کیا تھا۔ مریم نواز کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے والد سے کوٹ لکھپت جیل میں ملنے جارہی تھیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے نیب عدالت میں حاضری کیوں نہیںدی۔ 25ستمبر کو عدالتی ریمانڈ پر انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔
انہیں ایون فیلڈ میں بھی 7سال کی سزا سنائی تھی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  قرضی کی واپس میں نرمی غریب ممالک کی تیز ترین مدد کا موثر طریقہ ہے:وزیراعظم

اپنا تبصرہ بھیجیں