fry fish basan

بیسن میں تلی ہوئی مچھلی

EjazNews

سامان اور وزن:
راہو مچھلی ایک کلو، بیسن ایک پاﺅ، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ، لہسن چار جوئے، پیاز ایک ، ادرک چھوٹا سا ٹکڑا، پسا ہوا گرم مسالا چائے کا ایک چمچہ، اجوائن پسی ہوئی دو تولہ، تیل ایک پاﺅ،سرکہ چار بڑے چمچے۔
ترکیب:
مچھلی ڈبل روٹی کے سلائس کی طرح کاٹ لیں اور نمک لگا کر رکھ دیں۔ ایک گھنٹہ یوں ہی پڑی رہے۔ اس پر آٹا یا بیسن مل کر خوب دھولیںا ور چھلنی میں ڈال دیں تاکہ تمام پانی نچڑ جائے۔ اجوائن کو پیس کر کے سرکے میں ملا دیں۔ دو جوئے لہسن، لال مرچ اورآدھا گرم مسالا بھی باریک پیس کرسرکے اور اجوائن میں ملا دیں۔ اب یہ مسالا مچھلی کے ٹکڑوں پر اچھی طرح مل دیں اورچار گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔
بیسن میں ادرک، لہسن، گرم مسالا، نمک اورلال مرچ، پیاز باریک پیس کر ملادیں۔ بیسن کو سخت گوندھ لیں اور پھر پانی ڈال کر خوب پھینٹ لیں۔ایک چٹکی میٹھے سوڈے کی بھی ڈال دیں۔ کڑاہی میں تیل کڑ کڑائیں۔ جب پکنے لگے تو مچھلی کے ٹکڑوں کو بیسن میں بھگو کر تلیں۔ بیسن سرخ ہو جائے تو نکال لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مسٹرڈ فش کری

اپنا تبصرہ بھیجیں