fry fish

تلی ہوئی مچھلی

EjazNews

سامان اور وزن: 
ایک کلومچھلی، دہی ایک پائو، نمک حسب ذائقہ، گرم مسالا پسا ہوا چائے کے دو چمچے، زیرہ سفید ایک چمچہ، سوکھا دھنیا ایک چمچہ، گھی ایک پائو۔
ترکیب:
مچھلی میں بسا ہندہ رہ جانے کا ڈررہتا ہے ۔اس لیے اس کو احتیاط سے دھونا چاہیے۔ پہلے مچھلی کو نمک لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پھر اس کو دھولیں، اس کے بعد اس پر ذرا سا تیل اور بیسن ملا کر اچھی طرح سے مل دیں۔ اور مزید آدھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب ان ٹکڑوں کو بیسن مل مل کر اچھی طرح سے دھولیں۔ تمام مسالا پیس لیں اور دہی پھینٹ کر اس میں ملا دیں ۔ فرائنگ پین میں گھی کڑ کڑائیں۔ اس میں مچھلی کے ٹکڑے دہی اور مسالے میں ڈبو کر تل لیں۔ طشتری میں تلی ہوئی مچھلی رکھی جائے۔ ارد گرد تلے ہوئے ثابت ٹماٹر ، ہری مرچیں، پیاز کے لچھے اور ہرا دھنیا باریک کتر کر رکھ دیا جائے ۔ چٹنی اور اچار کے ساتھ پیش کی جائے۔
نوٹ: یہ مچھلی سرسوں کے تیل میں نہایت کراری اور لذیذ پکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  میٹ رنگ

اپنا تبصرہ بھیجیں