aus vs pak

آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان :پہلا ٹی ٹونٹی بارش کی نظر ہوگیا

EjazNews

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا۔ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ آسٹریلیوی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے فوری بعد ہلکی بارش شروع ہوگئی تھی جس کے باعث میچ کچھ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔12ویں اوورز میں بارش دوبارہ شروع ہوئی جسے کے باعث میچ پھر کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا۔بارش کے باعث میچ کو 15 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ۔

پاکستان کی ٹیم کو ابتدائی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جب فخر زمان اور حارث سہیل اچھی پرفارمنس دئیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم کا ساتھ محمد رضوان نے دیااور بیٹنگ لائن سنبھل گئی۔پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107رنز بنائے ۔ آسٹریلوی ٹیم کو ڈی ایل ایس کے تحت 119 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  خواب میں مکی آرتھر سے ملاقات ہوئی اور انضمام الحق کی کال آئی تھی: وہاب ریاض
ایرون فنچ ایک بال پر ہٹ لگاتے ہوئے

آسٹریلیا نے 3 اوررزمیں41سکور کیے تھے، ایرون فنچ نے 37اور ڈیوڈ وارنر نے 2 رنز بنائے۔ابھی آسٹریلیا کی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔ تاہم دوسری بارش ہونے کے باعث میچ کو دوبارہ روک دیا گیا تھا جسے بعدازاں بارش نہ رکنے کی صورت میں بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں