pakistan women team

پاکستانی خواتین نے بنگلہ دیش سے پہلا ون ڈے جیت لیا

EjazNews

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔جس میں پاکستانی ٹیم نے 29رنز سے اپنی حریف بنگلہ دیش کو ہرا دیا۔ پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے سب سے نمایاں سکور نادیہ خان نے 68کیا جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطان نے 58سکور کیے۔

نادیہ خان وویمن آف دی میچ کی ٹرافی لیے ہوئے

پاکستانی خواتین ٹیم فل فام میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو کلین سویپ کیا تھا اور اب پہلا ون ڈے بھی جیت لیا ہے۔ اس میچ میں نادیہ خان68، سدرہ21،بسمہ29عالیہ ریاض 37سکور بنا کر نمایاں رہیں۔اور مجموعی طور پرپاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے حریف ٹیم کو 217رنز کا ہدف دیا۔
بنگلہ دیش کی نگار سلطان58،شرمین20،رومانہ 28، فرغانہ 27سکور بنا کر نمایاں رہیں۔ اور مجموعی طور پر بنگلہ دیش کی وویمن کرکٹ ٹیم 186رنز پر پویلین پہنچ گئی تھی۔
یوں پاکستانی وویمن ٹیم نے پہلا ون ڈے بھی جیت لیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ کا پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم

اپنا تبصرہ بھیجیں