گڑ والے چاول

گڑ والے چاول

EjazNews

چاول اعلیٰ قسم ایک کلو، گڑ تین پاﺅ، بادام کی گری آدھ چھٹانک یا حسب پسند، کھوپرا سوکھا ہوا آدھا بند ، گھی ایک پاﺅ، سبز الائچی چھ سات دانے۔
ترکیب:
گڑ کی ڈلیاں توڑ کر ڈیڑھ سیر پانی میں ڈال کر دیگچی چولھے پرچڑھا دیں۔ ایک ابال آجائے تو اتار لیں اور آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ آدھے گھنٹے بعد کپڑے میں چھان لیں۔ نیچے جو ریت یا مٹی بیٹھی ہو اس کو پھینک دیں اور گڑ کی چاشنی کو کسی صاف برتن میں رکھ دیںایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولھے پر چڑھادیں ۔ گھی گرم ہو جائے تو سبز الائچی ڈال دیں۔ خوشبو آنے لگے تو گڑ کی چاشنی ڈال دیں اور ساتھ ہی چاول بھی نچوڑ کر ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد کفگیر سے چاولوں کو الٹ پلٹ کرتی رہیں۔ پانچ دس منٹ بعد بادام کی گری اورکھوپرا کاٹ کر ڈال دیں ۔ چاول جب گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو ڈھکنا بند کر کے دم پر لگا دیں۔ دس منٹ بعد بھاپ نکلنے لگے تو اتارلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شاہی ٹکڑے بنانے کا طریقہ

اپنا تبصرہ بھیجیں