crown jewl-2

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی ریسلنگ ہوئی

EjazNews

سعودی عرب میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں ۔ سعودی عرب میں ریا ض سیزن کے نام سے ایک میلہ جاری ہے جس میں حیرت انگیز طورپر سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ریسلرز نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ریاض کے کنگ فہد اسٹیڈیم میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کراؤن جیول مقابلوں ہو رہے ہیں۔
ڈبلیوڈبلیو ای کے مطابق ایونٹ میں سابق باکسنگ چیمپیئن ٹائسن فیوری اور بران سٹرو مین بھی مدمقابل ہوں گے۔رومن رینز ، بروک لیزنر اور کین ویلسکوزبھی ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

خواتین ریسلر مقابلوں کے بعد ملتے ہوئے

اس میںلے میں مردوں ریسلرز کے مقابلے بھی جاری ہیں۔ یونیورسل چیمپیئن شپ کے لیے سیتھ رولینز اور برے وائٹ کے مابین مقابلہ ہوگا۔باکسنگ کی دنیا کے نامور ریسلر ہوک ہوگن ، رک فلیئراور رینڈی اورٹن بھی اس شاندار اور تاریخی مقابلوں میں اپنے چاہنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔سعودی ریسلر منصور بھی ان تاریخی مقابلوں کا حصہ ہیں۔
یہ میلہ 15دسمبر تک جاری رہے گا جس میں مختلف قسم کے آرٹس، کھیل، تھیٹر، میوزک کنسرٹس اور فیشن شوز اور ثقافتی پروگرام عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو311رنز کا ہدف دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں