shabaz-sharif

عوام کا سمندر حکومت کو بہا کر لے جائے گا:شہباز شریف

EjazNews

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ دیکھ لیںلوگوں سے روزگار چھین لیا گیا ہے، ڈاکٹر سراپا احتجاج ہیں، تاجر احتجاج کر رہے ہیں، روٹی مہنگی ہو گئی ہے۔ پچاس ہزار لوگ ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں،آج ڈینگی سے کئی لوگ مر رہے ہیں، عمران نیازی نظر نہیں آئے۔ ہسپتالوں میں لوگ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر موت کے منہ میں جارہے ہیں،حکومت نے غریب لوگوں سے دوائیاں بھی چھین لی ہیں۔ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات لوگوں کو بیروزگار کر دیا ہے۔ آج وقت آگیا ہے کہ عوام عمران خان حکومت کی چیخیں نکالیں۔
ان کا کہنا تھا 50لاکھ گھر تو دور کی بات ہے عمران خان نے لوگوں سے چھت چھین لی۔پورے پاکستان کو معلوم ہو گیا کہ نیا پاکستان اچھا تھا یا پرانا پاکستان۔ تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی تبدیلی اب آئی ہے۔ان کا کہا تھا کہ عوام کا سمندر حکومت کو بہا کر لے جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں غریب لوگوں کو مفت دوائیاں ملتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سوات میں عید پر سیاحوں کے آنے پر پابندی عائد

ان کا کہنا تھا نواز شریف کی قیادت میں ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اگر 6ماہ میں معیشت کو اپنے پائوں پر نہ کھڑا کر دوں تو میرا نام عمران نیازی رکھ دینا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خدانخواستہ عمران خان اور 6 ماہ اس ملک پر حکمران رہا تو پھر پچھتاوے کا وقت بھی نہ رہے۔ انشاء اللہ جھوٹ جادو ٹونا یو ٹرن دفن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں