imran khan-gilgit-3

بھارت کا میڈیا دیکھ لیں جو فضل الرحمٰن کو دکھا دکھا کر خوش ہو رہا ہے،جیسے وہ بھارتی شہری ہیں اور بھارت کے لیے کوئی ملک آزاد کرنے آرہے ہیں:وزیراعظم عمران خان

EjazNews

وزیراعظم گلگت بلتستان پہنچے جہاں پر انہو ں نے جلسے سے خطاب کیا۔ جہاں پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا میڈیا جا کر لوگوں سے پوچھے تو سہی کہ وہ کس سے آزادی لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر آپ پیپلزپارٹی والوں سے پوچھیں گے تو وہ کوئی اور بات شروع کردیں گے کہ مہنگائی ہوگئی، ن لیگ والوں سے پوچھیں گے تو انہیں پتہ ہی نہیں ہوگا کہ وہ اس مارچ میں کیوں ہیں؟۔اگر جے یو آئی والوں سے پوچھیں گے تو وہ کہیں کہ یہودی اسلام آباد کا قبضہ کرنے لگے ہیں میں ان سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی ضرورت کیا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن کے مارچ سے پاکستان کے دشمن خوش ہورہے ہیں، صرف بھارت کا میڈیا دیکھ لیں جو فضل الرحمٰن کو دکھا دکھا کر خوش ہورہا ہے ،ایسا لگے گا جیسے وہ بھارتی شہری ہیں اور بھارت کے لیے کوئی ملک آزاد کرنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شاباش وویمن کرکٹ ٹیم : بنگلہ دیش کو کلین سویپ کر دیا
وزیراعظم عمران خان شہداء کی یادگار پر پھول چڑھااتے ہوئے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی بلوچستان سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، کوئی ان سے پوچھے کہ ‘ آپ یہاں کیا کرنے آئے ہیں ؟ آپ تو ہر وقت جے یو آئی کی مخالفت کرتے تھے؟۔بلاول بھٹو جو اپنے آپ کو لبرل کہتے ہیں، وہ ایک ہی طرح سے لبرل ہیں کہ لبرلی کرپٹ باقی لبرل ان کے آس پاس سے نہیں گزری کیونکہ وہ بھی آزادی مارچ میں آگئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم اب یہ چیز سمجھ گئی ہے ، لوگوں کو پتہ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیا کہتی تھیں،لوگوں کو پتہ ہے کہ اصل مقصد کیا ہے۔یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ان کا کہنا تھا وہ دن چلے گئے جب یہ اقتدار لینے کے لیے مذہب کو استعمال کرتے تھے ،یہ نیا پاکستان بن چکا ہے اس لیے اب سب بے روزگار اکٹھے ہوگئے ہیں۔ جتنی مرضی دیر آپ نے بیٹھنا ہے بیٹھیں لیکن میں ایک چیز کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو این آر او نہیں دوں گا۔
جبکہ آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، کلمہ پڑھنے والا انسانوں کے آگے نہیں جھکتا، اللہ سے امید رکھتا ہے، گلگت بلتستان کے لوگوں نے ڈوگرہ راج کیخلاف آزادی کی جنگ لڑی۔انہوں نے کہا پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا اور اللہ کا خاص تحفہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیرت مند انسان سوائے اللہ کے کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا، پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان کی قوم دنیا میں ایک مثال بنے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج اور 1947ء کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف کامیابی سے جنگ جیتی۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2019ءفائنل میں پہنچنے کی لڑائی ، نیوزی لینڈ یا بھارت؟

اپنا تبصرہ بھیجیں