imran-khan-meet

وزیراعظم عمران خان کا سکھ یاتریوں کیلئے بڑا فیصلہ

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تو ان کے بڑے فیصلوں میں سے ایک یہ تھا کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقام تک رسائی دی جائے۔ جب یہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان سکھوں کے مذہبی مقام کو ان کی سہولت کیلئے کھول رہا اور وہاں تک رسائی کیلئے سہولیات بھی دے رہا تو انڈین اور دنیا بھر میں موجود سکھوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن ساتھ ہی ہندو انتہا پسندوں نے جس طرح سے نجوت سدھو کو آہنی ہاتھوں سے لیا اس سے اندازہ کرنا مشکل نہیں تھا کہ وہاں پر اقلیتیں کس قدر تنہا ہو چکی ہیں۔

اب وزیراعظم عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افتتاح پر آنے والے سکھ یاتریوں سے کسی قسم کے واجبات نہیں لیے جائیں گے۔ انہیں 10روز قبل اندراج نہیں کروانا پڑے گا اور وہ بغیر پاسپورٹ کے پاکستان آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مجھ سے پہلے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کھلاڑی پی سی بی میں فرائض انجام دے رہے ہیں: محمد آصف

سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان نے50 روپے کا سکہ بھی جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں