zarda

کھوئے اور چاول کا مزعفر

EjazNews

اجزا:
چاول عمدہ آدھا کلو، کھویا ایک کلو، چینی ایک کلو، گھی ڈیڑھ پاﺅ، سبز الائچی چار پانچ دانے، لونگ چار عدد، کیوڑہ کھانے والے دو چمچے
ترکیب:
چاول چن کر بھگو دیں ایک دیگچی میں پانی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔
پانی ابل جائے تو چاول ڈال دیں ۔چاول آدھے پک جائیں تو اتار کر چلنی میں ڈال کر پانی نچوڑ لیں اب ان چاولوں پر ایک ایک چھوٹا جگ ٹھنڈے پانی کا ڈال کرنچوڑ لیں۔ جب پانی اچھی طرح نچڑ جائے تو چاول صاف چادر یا سینی میں پھیلا دیں اور ٹھنڈے ہونے دیں۔
کسی کھلے منہ کے برتن میں کھوئے اور چینی کو خوب اچھی طرح ملا لیں۔ دونوں چیزیں یکجان ہو جائیں تو ان میں چاول بھی اچھی طرح ملا لیں اس بات کا خیال نہ کریں کہ چاول ٹوٹ جائیں گے۔ تینوں چیزوں کو خوب ملا لیں
اب ایک دوسری دیگچی میں آدھ پاﺅ گھی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔ گھی گرم ہو جائے تو اس میں لونگ اور سبز الائچی ڈال دیں۔ جب الائچی اور لونگ خوشبو دینے لگیں اورپھول جائیں تو کھویا ملے چاول ڈال کر چمچہ چلا کر ہلکی آگ پر ڈھکنا بند کرکے دم پر رکھ دیں۔ پانچ چھ منٹ کے بعد ڈھکنا کھولیں اور کفگیر کی مددسے دیگچی کے پیندے کو اچھی طرح کھرچیں اور چاولوں کو اچھی طرح الٹ پلٹ کر دیں اورپھر ڈھکنا بند کرکے ہلکی آگ پر پکائیں۔ تھوڑا تھوڑا گھی بھی ڈالتی جائیں اورتھوڑی تھوڑی دیر بعد چاولوں میں کفگیر بھی اچھی طرح چلاتی رہیں۔ کفگیر دیگچی کے پیندے میں اچھی طرح چلائیں اور چاول الٹتی پلٹتی رہیں۔ جب چاولوں میں سرخی آنے لگے تو باقی بچا سارا گھی ڈال کر دیگچی کو چولھے پر سے اتار لیں اور چاروں طرف کیوڑہ چھڑک کر چاول الٹ پلٹ کر کے ڈھکنا بند کرکے پڑا رہنے دیں۔
پانچ منٹ بعد استعمال میں لائیں۔ لذیذ مزعفر تیار ہے۔ ان چاولوں کو لوگ گلزار خشکہ بھی کہتے ہیں اور لذیذ مزعفر بھی کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چاکلیٹ چپ براؤنی پائی

اپنا تبصرہ بھیجیں