azadi marach

مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا

EjazNews

مولانا فضل الرحمن کا آزاد ی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ حکومت اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان معاہدے کے تحت ایچ 9گرائونڈ میں جلسہ ہوگا۔
اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فی الحال مولانا فضل الرحمن جلسے سے خطا ب نہیں کریں گے ۔ کل بعد از نماز جمعہ خطاب کیا جائے گا جس میں اپوزیشن کی جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔
مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ 27اکتوبر کو سکھرسے چلا تھا جو کہ آج 31اکتوبر کو اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے اس آزادی مارچ کے پہنچنے سے پہلے ہی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والا مشترکہ جلسہ جمعہ تک ملتوی کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ رحیم یار خان میں ٹرین کے المناک حادثے کی وجہ سے ملتوی کیا ہے
جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے جلسہ موخر ہونے کی تردید کی تھی۔جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جلسے سے متعلق کنفیوژن پھیلائی جا رہی ہے، جلسہ موخر کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج کی کارروائی: دہشگرد احسان اللہ سنڑے مارا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں