house of dreago

گیمز آف تھرونز کا پری سیکوئل بننے جارہاہے

EjazNews

گیمز آف تھرونز کا پری سیکوئل کیا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ کہانی جو آپ نے دیکھی ہے اس کو ابتدائیہ جہاں سے شروع ہوا تھا وہ نہیں ہے۔ اس کہانی کی شروعات دکھائی جائے گی۔ اب لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی کلیسی اس میں ہوگی کہ نہیں یہ آنے والے سیزن سے ہی پتہ چلے گا۔ یہ سیریز 2011ء میں شروع ہوئی تھی۔
گیمزآف تھرون بغیر رنگ و نسل کے دنیا بھر کے لوگوں میں دیکھی جاتی ہے۔ اس کو دیکھنے والے ہر ملک میں ہیں اور اس کو پسند بھی کیا جاتا ہے۔ اس سیریز کے سیزن ختم ہونے پر دنیا بھر کے مداحوں کو امید تھی کہ اس کو مزید آگے بڑھایا جائے گا لیکن پہلے پہل اس کے راٹر ار کمپنی نے انکار کر دیا تھا اب کا پری سیکوئل بننے جارہا ہے۔
اس سے پہلے جو 8سیزن ریلیز ہوئے تھے انہوں نے شاہکار کمائی بھی کی تھی اور نام بھی کمایا تھا۔اس سیزن نے بہت سے ایوارڈ بھی اپنے نام کیے تھے اور دلوں پر راج کرنے کا طریقہ بھی سیکھ لیا تھا۔اس کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے اور جارج آر آر مارٹن ہی اسے لکھ رہے ہیں۔یہ کہانی تین سو سال پرانی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  ارطغرل غازی کے ”ترگت“ عید پاکستانیوں کے ساتھ منائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں