imran khan balochistan power plant

جب تک آپ ٹیکسز ادا کر رہے ہوں اس وقت تک پیسہ بنانا کوئی گناہ نہیں ہے:وزیراعظم عمران خان

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ماضی کے برعکس اب اس ذہنیت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا کہ جب تک آپ ٹیکسز ادا کر رہے ہوں اس وقت تک پیسہ بنانا کوئی گناہ نہیں ہے، اگر ہم اپنے ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں تو اس ذہنیت کو اپنانا بہت ضروری ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے جاری خسارے میں ضرور کمی آئی ہے لیکن مالی خسارہ اب بھی موجود ہے جس کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ ٹیکسز اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے جس کی رقم پھر ہمارے ہی لوگوں پر خرچ کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ملک میں صنعتوں کا قیام چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ لوگ غربت سے نکلیں، غربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام شروع کیا گیا، معاشی مشکلات کے باوجود غربت کے خاتمے کے لیے یہ پروگرام شروع کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں تب تک سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب تک سرمایہ کاروں کو ملک کے نظام انصاف پر اعتماد نہیں ہوگا،جبکہ ملک کی ترقی کے لیے خواتین کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے رحیم یار خان میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور کہا کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ متاثرہ افراد کے لواحقین اس وقت کس تکلیف سے گزر رہے ہوں گے تاہم ہم ان کے لیے دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  انسٹا گرام پر 50لاکھ فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاست

اپنا تبصرہ بھیجیں