railway inqiry

دنیا میں جب بھی کوئی ٹرین کاحادثہ ہوتا ہے وزیر استعفیٰ دیتا ہے کیونکہ اس کے نیچے انکوائری ٹھیک نہیں ہوتی:وزیراعظم کا پرانا بیان

EjazNews

وزیراعظم عمران خان جب اس ملک کے وزیراعظم نہیں تھے تب ایک ٹریک کا حادثہ ہوا وہ جائے حادثہ پر پہنچے ۔ اس وقت جب انہوں نے میڈیا سے بات کی ۔ان کی اس وقت کی گئی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ان الفاظ کے ساتھ اویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ گزشتہ حکومت کے دوران میں جب ٹرین حادثہ ہوا تھا تو انہوں نے یہ بیان دیا تھا کہ جب بھی کہیں دنیا میں ٹرین کا حادثہ ہوتا ہے تو اس ملک کا وزیر ریلوے استعفیٰ دے دیتا ہے کیونکہ جب تک وزیر رہے گا انکوائری ٹھیک نہیں ہوگی۔

یاد رہے یہ ویڈیو بہت پرانی بھی نہیں ہے 2017ء میں لودھران ہونے والے ٹرین حادثے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا

اسی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ وزیراعظم الیکشن سے پہلے کیا گیا وعدہ نبھائیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر ریلوے کو برطرف کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ تیز گام سانحے کی خبر دلخراش ہے،سانحے کی فوری تحقیقات اور احتساب یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  راولپنڈی کے تاریخی اردو بازار میں آگ پر قابو پا لیا گیا

بلاول بھٹو زرداری نے مزید لکھا ہے کہ وہ کل رحیم شار خان ایک خلسے سے خطاب کریں گے جو پہلے سے شیڈول ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ متاثرین کے خاندان کے لیے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں