taz gam rahim yar khan

وزیراعظم عمران خان نے حادثے کی فوری تحقیقات کے احکامات جاری کر دئیے

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے تیز گام کو پیش آنے والے حادثے کے بارے میں اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ میں لکھا ہے کہ تیز گام کو پیش آنے والے المانک حادثے پر دل نہات رنجیدہ ہے۔ میری تمام ہمدردیاں غم میں ڈوبے خاندانوں کیساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد شفا یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ اس کے ساتھ حادثے کی فوری تحقیقات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی احکامات بھی صادر کر چکا ہوں۔
اس سلسلے میں تحقیقات لازمی طور پر ہونی چاہیں اور اس نوعیت کی ہونی چاہیے کہ غفلت کے مرتکب افراد کو سزا ملے۔ کچھ ایسی خبریں بھی منظر عام پر آرہی ہیں کہ چھوٹے گیس سلنڈر سے اتنی آگ نہیں لگ سکتی یہ درحقیقت شارٹ سرکٹ ہے۔ لیکن ابھی تحقیقات ہونا باقی ہے کہ اصل مسئلہ کیا ہے۔ اگر آپ نے کبھی ریلوے میں سفر کیا ہو تو اکثر و بیشتر ان سفروں میں لوگوں کے پاس گیس سلنڈر ہوتے ہیں لیکن ان کا سائز بہت ہی چھوٹا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا حافظ حمداللہ کی شہریت پر کسی کو کوئی شک ہو سکتا ہے:چیف جسٹس اطہر من اللہ

شیخ رشید نے اپنی غلطی مانتے ہوئے کہ یہ کوتاہی ان کے محکمے کی جانب سے ہوئی اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ 7کروڑ لوگ سالانہ ریلوے پر سفر کرتے ہیں ۔ چھوٹے شہروں میں ہمارے پاس سکینر نہیں ہیں بڑے شہروں میں سکینر ہیں ۔ جس کی وجہ سے لوگ چولھا لیجانے میں کامیاب ہوئے اور اس سے یہ ہولناک حادثہ ہوا

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان کے حادثے کی خبر سن کر بہت تکلیف ہوئی۔میری دعا اور ہمدردیاں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں