matanjan-best

متنجن اعلیٰ قسم

EjazNews

متنجن بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
چاول پرانے اعلیٰ قسم کے آدھ کلو، گوشت ایک پاﺅ، چینی آدھا کلو، گھی تین چھٹانک، لیموں بڑا ایک عدد، دودھ آدھ پاﺅ، دہی آدھ چھٹانک، زعفران تین ماشہ، سبز الائچی آٹھ دس دانے ، پستہ آدھ چھٹانک، بادام کی گری آدھ چھٹانک
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھولیں اور دیگچی میں ڈال کرچولھے پر چڑھا دیں۔ چار پانچ الائچیاں بھی ڈال دیں ۔ جب گوشت اچھی طرح گل جائے اور یخنی ڈیڑھ چھٹانک کے قریب رہ جائے تو اتار کر چھان لیں۔
دوسری دیگچی میں پانی ابال کر چاول ڈال دیں۔ چاول دو حصے پک جائیں تو اتار کر چھلنی میں ڈال دیں۔ پانی نچڑ جائے تو چاولوں کو صاف چادر پر پھیلا دیں۔ چینی کو دودھ میں ڈال کر جوش دے لیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے الائچی ڈال دیں۔ ساتھ ہی زعفران اور پستہ بھی ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد گوشت کی بوٹیاں بھی ڈال دیں۔ بوٹیاں سرخ ہو جائیں تو نکال لیں۔ اسی گھی میں آدھے چاولوں کی تہہ بچھا دیں اوپر گوشت کی تہہ لگا دیں۔ کشمش ، پستہ اوربادام بھی ڈال دیں۔ اب باقی چاول بھی بچھا دیں اور اوپر یخنی اور دودھ کا شیرہ بھی ڈال دیں۔ لیموں کاٹ کر اس کا عرق بھی نچوڑ دیں ۔ ہلکی آنچ پرمنہ بند کر کے دم پر لگا دیں۔ آدھ گھنٹہ بعد اتار لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوکونٹ سویٹ

متنجن میں آپ اپنی مرضی سے چاہیں تو رسگلے اور مربے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں