women champion

شاباش وویمن کرکٹ ٹیم : بنگلہ دیش کو کلین سویپ کر دیا

EjazNews

پاکستان اور سری لنکا کی وویمن کرکٹ ٹیم کے دوران آج تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلا گیا۔ جس کو پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 28رنز سے جیت لیا۔7وکٹوں کے نقصان پر117رنز کا ٹارگٹ دیا گیا جس میں جویریہ کی ہاف سنچری بھی شامل ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر صرف 89رنز بنا سکی۔جس میں سب سے نمایاں سکور نگار سلطان کا تھا جنہوں نے30رنز بنائے۔
جہاں آرا عالم ان میچوں میں نمایاں بائولر کے طور پر سامنے آئیں جنہوں نے ان تینوں میچوں میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا۔
یہ میچ خواتین کی دلچسپی کا خاص کر باعث بنے رہے ۔ اگر اسی طرح روایت برقرار رکھی جائے چاہے بڑے ملکوں سے ٹیمیں نہ بلائیں جائیں اپنے گردو نواح کے ملکوں سے ٹیمیں آتی رہیں تو اس کا ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ ہماری ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہوتی رہے گی دوسرا یہ بہترین موقع تھا جہاں ،کالج اور یونیورسٹی کی خواتین نے بھی بھرپور لطف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی رہنمائوں نے چین کے100ویں یوم تاسیس اپنے بیان میں کیا کہا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں