Maryam

مریم نواز کی رہائی آج ممکن ہو گی ؟

EjazNews

لاہور ہائی کورٹ کا دور رکنی بینچ چوہدری شوگر ملز کیس میں ن لیگ کی رہنما اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بیٹی کی آج تیسرے روز بھی عدالت سماعت کرے گی۔ گزشتہ روز پراسکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی تھی۔ آج عدالت میں وکلاءبحث کریں گے۔
نیب نے ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں مریم نواز کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاتھا کہ مریم نواز کیخلاف تحقیقات کا آغاز 2018ءمیں کیا تحقیقات کا آغاز مشکوک ٹرانزکشنز کی بنیاد پر کیا گیا۔
8اگست کو نیب نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کو تفتیش کیلئے بلایا تھا لیکن وہ نیب دفتر میں پیش ہونے کی بجائے اپنے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل چلی گئیںتھیں ، نیب نے انہیں اس بات پر انہیں گرفتار کرلیا تھا۔
آج وکلاءکے درمیان ہونے والی بحث کے بعد بہت سے مسائل سامنے آئیں گے۔ اب ہم اپنی طرف سے کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے کچھ ذرائع کا خیال ہے کہ آج مریم نواز کی ضمانت بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا مریم نواز بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گی یا حکومت گھٹنے ٹیکے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں